ٹھٹھہ کے مختلف شہروں میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوسوں کا انقعاد 226

ٹھٹھہ کے مختلف شہروں میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوسوں کا انقعاد

ٹھٹھہ کے مختلف شہروں میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوسوں کا انقعاد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)جشن میلاد النبیؐ کے جلوس ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں ٹھٹھہ، گھارو، دھابیجی، بابڑہ، میرپورساکرو اور کیٹی بندر میں اہلسنت جماعتوں کی جانب سے نکالے گئےشرکاء جلوس نے نبی آخرالزماںؐ کے یوم ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےآنحضرتؐ کی سیرت طیبہ کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے زندگیوں کو آپؐ کے طرز پر سانچنے ڈھانے اور چلنے کا پختہ عزم کیا
مقررین علماء کرام کا کہنا تھا کہ حضرت محمدؐ پوری انسانیت کے لئے راہنماء بنکر آئے آپؐ نے انسانیت کا درس دیا جو آج کے لوگوں کے لئے درس نبویؐ کا بے مثال نمونہ ہےمیلاد النبیؐ کے جلوسوں میں بچوں کی بڑی تعداد تھی جنکے سر پر عمامے اور سبز پرچم ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے ایم کیو ایم پاکستان ٹھٹھہ زون کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جہاں ضلعی آرگنائزر محمد عیسی جوکھیو سمیت اراکین کمیٹی موجود تھی جو شرکاء جلوس کو ٹھنڈھا پانی پیلاتے رہے ٹھٹھہ شہر میں جلوس کی قیادت پیر غلام رضوانی، مفتی عبدالرحمان ٹھٹھوی، مولانا عبدالباسط صدیقی، نے کی جنگشاہی میں مولانا فضل اللہ گھارو شہر میں مولوی غلام رسول سومرو، مولوی عبدالقادر کنبھار، مولوی ارشد نعیمی، کی قیادت میں جلوس نکلا
کیٹی بندر میں مولوی کریم ڈنو جت، مولوی اسماعیل جان سرہندی، کی قیادت میں جلوس نکلا جبکہ دھابیجی شہر میں مولانا شیر محمد پتافی، مولانا ناصر انصاری، مولانا شہزاد قادری، مولانا عامر مدنی، مولانا زاہد انصاری، ڈاکٹر عظیم سولنگی، پنہل زرداری، فقیر نبی بخش بلوچ، سلیمان بلوچ، مراد ناہیو و دیگر نے جلوس میلاد النبیؐ اپنی اپنی قیادت میں نکال کر آنحضرت محمدؐ سے محبت و عشق کا اظہار کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں