تحصیل حلیمزئ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم مراد خان کی کامیابی لاھور لیڈز یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی 136

تحصیل حلیمزئ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم مراد خان کی کامیابی لاھور لیڈز یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

تحصیل حلیمزئ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم مراد خان کی کامیابی لاھور لیڈز یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

ضلع مہمند( افضل صافی سے)تحصیل حلیمزئ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم مراد خان نے کامیابی سے اپنے مقالے کا دفاع کرتے ہوئے لاھور لیڈز یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی۔انہوں نے ڈاکٹر سجاد ،ڈاکٹر نعیم،ڈاکٹر تنویر اور ڈاکٹر حنفیہ کی نگرانی میں اپنی تھیسز مکمل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ انکے مقالے کا عنوان صحت کے شعبے میں کمیونٹی ریڈیو کے کردار کے حوالے سے قبائلی ضلع مہمند کا ایک تقابلی جائزہ تھا۔
یاد رہے کہ مراد خان پختونخواہ ریڈیو مہمند میں سٹیشن انچارچ کے منصب پر خدمات انجام دے رہے ہیں اسکے ساتھ انہوں نے پڑھائ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے اور مستقبل میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ کیا ہے۔مراد خان نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی شفقت اور توجہ کا نتیجہ قرار دیا۔بلا شبہ مراد خان جیسے ذہین اور ہونہار طالب ضلع مہمند کے پسماندہ علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قیمتی سرمایہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں