بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے کے لئے زراعت ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہے بلوچستان کو حصے کا پانی نہیں دیا جارہا ہے،زمیندار ایسوسی ایشن ضلع جعفرآباد 213

بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے کے لئے زراعت ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہے بلوچستان کو حصے کا پانی نہیں دیا جارہا ہے،زمیندار ایسوسی ایشن ضلع جعفرآباد

بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے کے لئے زراعت ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہے بلوچستان کو حصے کا پانی نہیں دیا جارہا ہے،زمیندار ایسوسی ایشن ضلع جعفرآباد

اوستہ (محمد صحافی عبدالؐخالق جتک)بلوچستان کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے پٹ فیڈر اور کیرتھر کینالز میں پانی کے شارٹ فال سے زراعت تباہ اور زمیندار بے حال ہو چکے ہیں نصیرآباد ڈویژن کی خوشحالی کا دارومدار زراعت کا اہم کردار ہے پٹ فیڈر اور کیرتھر کینالز میں پانی کی فراہمی سے علاقے تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں زراعت سے منسلک لاکھوں افراد کا روزگار و ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے پانی نہ ملنے سے بلوچستان کے لاکھوں افراد کا معاشی قتل کیا جارہا ہے

بلوچستان کی لاکھوں ایکٹر زرعی زمینیں بنجر ہوچکی ہیں زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے کے لئے زراعت ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہے بلوچستان کو حصے کا پانی نہیں دیا جارہا ہے جس سے وہاں کے لوگوں کو معاشی بد حالی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے بلوچستان کو اس کے پورے حصے پانی دینے کے لئے سیکریٹری ایریگیشن سندھ محکمہ ایریگیشن سکھر ڈویژن کیرتھر اور پٹ فیڈر کینالز کے لئے اقدامات اٹھائے ورنہ بلوچستان کے زمیندار احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار زمیندار ایسوسی ایشن ضلع

جعفرآباد کے وفد کا سابق وفاقی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی میر چنگیز خان جمالی اور کمشنر نصیر آباد ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی کی قیادت میں سکھر میں چیف انجنئیر سکھر بیراج سردار علی شاہ چیف انجینئر کیرتھر فیاض علی شاہ سے ملاقات کی جبکہ چیف انجنئیر سکھر بیراج سردار علی شاہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی سید خورشید شاہ کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کو اس کے حصے کا پورا پانی دینے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے

بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے کے لئے سکھر بیراج سے پانی کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے پٹ فیڈر اور کیرتھر کینالز میں بلوچستان کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی زراعت کی ترقی و خوشحالی کی لئے محکمہ سندھ ایریگیشن اور محکمہ ایریگیشن بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں گے اور باہمی تعاون جاری ہے جبکہ مل بیٹھ کر پانی کے مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کریں گے انہوں نے کہا کہ دریاؤں میں

اس وقت پانی بہت کم ہے جب تک مون سون کی بارشیں نہیں ہوتیں تو پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑھے گا انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج میں تربیلا سے ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے جو کہ 8 جون کو سکھر بیراج میں پانی بہتر ہوگا جس سے کیرتھر کینال کو اسکے حصے کا پورا پانی 2400 کیوسک دیا جائے گا اور بلوچستان کے زمینداروں کو پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن سندھ محکمہ ایریگیشن بلوچستان کے

ساتھ ہمہ وقت تعاون کررہا ہے بلوچستان کو پانی دینے کے لئے کوشاں ہیں بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ بھائی چارے کی فضاء قائم ہے اس موقع پر زمیندار ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر میر حاجی شبیر احمد خان عمرانی نائب صدر میر غلام مصطفٰی خان رند جنرل میر جمیل احمد رند ضلع جعفر آباد کے صدر میر بگن خان جمالی

جنرل سیکرٹری میر حاکم علی جمالی عمران خان جمالی سلطان احمد جمالی کامریڈ لطیف جمالی محمد صادق جمالی ہزار خان جمالی و دیگر نے کیرتھر کینال و پٹ فیڈر کینال میں پانی شارٹ فال سے سلسلے میں سکھر میں اہم ملاقات جس میں زمیندار ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدے داروں ورکروں نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں