ڈپٹی کمشنر سرکاری تعلیمی اداروں اور ہیلتھ فسیلٹیز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں سروس ڈیلوری کا جائزہ لینے کیلئے انہوں نے اچانک گرلز پرائمری سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کے دورہ 266

ڈپٹی کمشنر سرکاری تعلیمی اداروں اور ہیلتھ فسیلٹیز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں سروس ڈیلوری کا جائزہ لینے کیلئے انہوں نے اچانک گرلز پرائمری سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کے دورہ

ڈپٹی کمشنر سرکاری تعلیمی اداروں اور ہیلتھ فسیلٹیز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں سروس ڈیلوری کا جائزہ لینے کیلئے انہوں نے اچانک گرلز پرائمری سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کے دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی سرکاری تعلیمی اداروں اور ہیلتھ فسیلٹیز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں- سروس ڈیلوری کا جائزہ لینے کیلئے انہوں نے اچانک گرلز پرائمری سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کے دورہ کرکے ڈاکٹروں و عملہ اور اساتذہ کی حاضریاں چیک کیں- دوروں کے دورے ڈپٹی کمشنر پہلے اچانک 36 دس آر کے بی ایچ یو ،پرائمری سکول 37 دس آر پہنچے بی ایچ یو میں میڈیکل آفیسر کی غیر موجودگی صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے صورتحال میں بہتری کی ہدایت کی

-انہوں نے ادویات کا سٹاک چیک کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا- پرائمری سکول معائنہ کے دوران انہوں نے اساتذہ ،عملہ کی حاضریاں چیک کیں اور سکول میں تدریسی عمل کا جائزہ لینے کیساتھ بچوں سے سوالات پوچھے- انہوں نے اساتذہ کو کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر عمل کرنے اور طلبہ سے کرانے کی ہدایت کی- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ دور دراز علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہےفرائض میں غفلت برتنے والے عملہ صحت کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران بچوں کا بہت تعلیمی نقصان ہوا ہے – اساتذہ طلبہ کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں-بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اچانک چک 18 ایٹ آر کا دورہ کیا بنیادی مرکز صحت اور پرائمری سکول میں سہولیات کا جائزہ لیا- پرائمری سکول میں صفائی کی صورتحال چیک کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں