وادیِ کیلاش کا یہ "شاہین صفت" انسان پولیو کے مرض میں مُبتلا ہوکر مُستقل طور پر معذور 204

وادیِ کیلاش کا یہ “شاہین صفت” انسان پولیو کے مرض میں مُبتلا ہوکر مُستقل طور پر معذور

وادیِ کیلاش کا یہ “شاہین صفت” انسان پولیو کے مرض میں مُبتلا ہوکر مُستقل طور پر معذور

چترال(نثاربیٹنی سے)آج کے ہمارے ہیرو رحمت ولی ہیں جن کا تعلق چترال سے ھے
وادیِ کیلاش کا یہ “شاہین صفت” انسان پولیو کے مرض میں مُبتلا ہوکر مُستقل طور پر معذور ہوگیا مگر اُس نے اپنی اس معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا،رحمت ولی کے پاؤں ناکارہ سہی لیکن اُن کے ہاتھ سونے کے ہیں،وہ کسی پر بوجھ بننے کی بجائے اپنے فن کے ذریعے اپنی اور اپنے اہل و عیال کی کفالت کے ساتھ ساتھ لوگوں میں خُوشیاں بھی بانٹ رہے ہیں
آپ رحمت ولی کو کسی بھی چیز کی صرف تصویر دے دیں، وہ اُس کا لکڑی سے ایسا شاہکار بنادیتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ھے،کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے اور بھیک مانگنے کے بجائے حلال روزی کمانے والے اِن خُوددار ہاتھوں کو قوم کا سلام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں