وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں قبائلی مشران کی موجودگی میں نوجوان احساس پروگرام کا افتتاح کیا 143

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں قبائلی مشران کی موجودگی میں نوجوان احساس پروگرام کا افتتاح کیا

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں قبائلی مشران کی موجودگی میں نوجوان احساس پروگرام کا افتتاح کیا

وانا(نثاربیٹنی سے)وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں قبائلی مشران کی موجودگی میں نوجوان احساس پروگرام کا افتتاح کیا اور اور ہنرمند بے روزگار افراد میں چیک بھی تقسیم کیے، اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر شاہ فرمان بھی موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ قبائلی علاقے ہر لحاظ سے پسماندہ ہیں ہماری حکومت کی پوری کوشش ھوگی

کہ سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کو اوپر اٹھایا جائے، انہوں نے قبائلیوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی میں قبائلیوں نے بیش بہا قربانیاں دیں تاریخ گواہ ہے کہ انگریز کے خلاف آزادی کی جنگ میں سب سے زیادہ شہداء دیئے ہیں، آذادی کے بعد جب ہندوستان نے کشمیر میں فوجیں داخل کرکے غاصبانہ قبضے کی کوشش کی تو قبائل پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑے اور آذاد کشمیر کو ہندوستان کے چنگل سے آزاد کرادیا 1965کی جنگ میں بھی قبائل نے ملک کے دفاع میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیااور ہندوستان کو شکست فاش سے دو چار کر دیا، انہوں نے تقریب میں موجود قبائل کو یقین دلایا کہ مشاورت کے بعد جنوبی وزیرستان کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،

تقریب میں موجود قبائلی عمائدین سے وعدہ کرتے ھوئے وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ تر قبائلی تنازعات کو کورٹ کی بجائے اے ڈی آر کے ذریعے حل کیا جائے گا یعنی قبائلی روایتی جرگے اے ڈی آر کا حصہ ھونگے، واضح رہے کہ اے ڈی آر ایک ایسا قانون ہے جس میں قبائلی رسم و رواج کے مطابق تنازعے عمائدین کی مشاورت سے حل کئے جائینگے۔انہوں نے نوجوانوں کے پرزور مطالبے پر عمل کرتے ہوئے علاقے میں تھری جی/ فور جی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا اس کے علاؤہ علاقے میں ٹیکنکل ادارے اور یونیورسٹیاں قائم کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا

کہ جنوبی وزیرستان تعلیمی لحاظ سے انتہائی پسماندہ ہے ہماری حکومت جنوبی وزیرستان میں تعلیم عام کرنے کےلئے مؤثر اقدامات اٹھانے کا پروگرام رکھتی ہے اس موقع پر احساس پروگرام کے کوارڈینٹر عثمان ڈار کا نام لیتے ہوئے کہا کہ چونکہ جنوبی وزیرستان تعلیمی لحاظ سے بہت پیچھے ہے اس لیے یہاں کے طلباء کے لئے احساس پروگرام میں سکالرشپ دگنا اور تین گنا کرنے کی ہدایت ک، تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وانا ایک زرخیز علاقہ ہے یہاں پانی کی سطح مسلسل گرتی جارہی ہے جہاں جہاں چیک وسمال ڈیمز کی ضرورت ہو وہاں فوری طور پر بنانے کے پلان تیار کیے جائیں، جنوبی وزیرستان زیتون کی کاشت کے لئے موزوں علاقہ ہے یہاں بڑے پیمانے پر زیتون کی پیداوار ممکن ہے حکومت زیتون کی کاشت کے لئے پروگرام بنائے گی زیتون کثیر تعداد میں بیرونی زرمبادلہ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں