نااہلی اور نالائقی کی سزا پوری قوم ادا کر رہی ہے: مریم اورنگزیب 187

نااہلی اور نالائقی کی سزا پوری قوم ادا کر رہی ہے: مریم اورنگزیب

نااہلی اور نالائقی کی سزا پوری قوم ادا کر رہی ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں آنے والے پاور بریک ڈاؤن پر کہا کہ نااہلی کی سزا پوری پاکستانی قوم ادا کر رہی ہے۔

رات گئے ملک بھر میں آنے والے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اب بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے اور مختلف شہروں میں بجلی بحال بھی کر دی گئی ہے۔

بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اندھیرے میں ڈوبا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل، نالائق حکومت کو کچھ علم ہی نہیں، وزرا اور ترجمانوں کی فوج عملی طور پر اندھیرے میں ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کلہ نااہلی کی ایک قیمت اور سزا ہے جسے آج پوری قوم ادا کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں