ضلع مہمند ،تحصیل صافی بھاوتہ سی ایف سی سینٹر کے سامنے تحصیل صافی عوام کا احتجاجی مظاہرہ 126

ضلع مہمند ،تحصیل صافی بھاوتہ سی ایف سی سینٹر کے سامنے تحصیل صافی عوام کا احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند ،تحصیل صافی بھاوتہ سی ایف سی سینٹر کے سامنے تحصیل صافی عوام کا احتجاجی مظاہرہ

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند ،تحصیل صافی بھاوتہ سی ایف سی سینٹر کے سامنے تحصیل صافی عوام کا احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرے میں جماعت اسلامی کے نائب امیرملک فردوس صافی اور جمعیت علمائے اسلام مولانا زرین صاحب مولانا حنیف زمان اور اس کے علاوہ علاقے کی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی. مظاہرین نے CFC عملہ اور مہمند انظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ خواتین کو CFC سنٹر سے ملنے والی 2500 امدادی رقم خواتین کے بجاۓ بچے کے والد یا بھائی کو دیا جاۓ. تاکہ ہمارے با پردہ خواتین اپنے گھروں میں عزت کے ساتھ رہ سکے۔اس کے علاوہ احساس پروگرام کی طرف سے ملنے والا امدادی رقم بھی بیوی کے بجائے شوہر کے شناختی کارڈ پر منتقل کیا جائے ۔
مشران نے یہ بھی کہا کہ ہم یہ بھی نہیں چاہتے حکومت کی جانب سے ملنے والی امدادی سرگرمیاں بند ہو جائے. بلکہ حکومت کو بھی امداد کے وقت ہمارے عزت کا خیال رکھنا چاہئے. علاقے کے مشران نے متفقہ طور فیصلہ کیا اور قوم سے بھی آپیل کی. کہ آئیندہ کے لئے کوئی بھی شخص کسی بھی امدادی رقوم کی وصولی کیلئے خواتین کو اپنے گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں