اسمبلی کے استعفے مقررہ تاریخ پر جمع کرائی جائے گی۔ بوگس حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ جائز اور حالا ت کا تقاضہ ہے۔امیرحیدرخان ہوتی 124

اسمبلی کے استعفے مقررہ تاریخ پر جمع کرائی جائے گی۔ بوگس حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ جائز اور حالا ت کا تقاضہ ہے۔امیرحیدرخان ہوتی

اسمبلی کے استعفے مقررہ تاریخ پر جمع کرائی جائے گی۔ بوگس حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ جائز اور حالا ت کا تقاضہ ہے۔امیرحیدرخان ہوتی

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے)عوامی نیشنل پارٹی اور پی ڈی ایم کے مرکزی سینئر نائب صدر رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے۔ کہ پی ڈی ایم اپنے اہداف کے حصول کیلئے تیزی سے گامزن ہے۔ مردان کا 23دسمبر کا جلسہ صوبے کی تاریخ میں ایم اور بڑا جلسہ ہوگا۔ سلیکٹیڈ حکمران ہوش کے ناخن لئے۔ جعلی جعلی ہوتا ہے۔ اسمبلی کے استعفے مقررہ تاریخ پر جمع کرائی جائے گی۔ بوگس حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ جائز اور حالا ت کا تقاضہ ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ھاتھیان کے حجرہ حاجی بھادر خان میں عوامی نشنل پارٹی پی کے 55کے ورکر کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ جس سے عوامی نشنل پارٹی ضلع مردان کے صدر حاجی لطیف الرحمان ۔مرکزی رہنماء حاجی فاروق خان ۔تحصیل تخت بھائی کے صدر ناصر خان ۔جنرل سیکرٹری محمد ایوب یوسفزی۔ ضلعی ترجمان جمال ناصر خان۔ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنماء سید جمال باچہ ایڈوکیٹ۔

جواد خان ٹکر ۔شارخ امان خان۔ ملک امان۔حاجی بھادر خان۔ ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کے صدر ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ اور دیگر رہنماء بھی تھے۔ انھوں نے کہا کہ کہ لاہور جلسہ سے حکومت دیواریں ہیل گئ۔ کمزور حکومت کے دنے گنے جاچکے ہیں۔عمران خان نہ ہی این ار او دے سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اختیار رکھتے ہیں۔ ان کی اقتدار خود ہی این ار او کی مرہون منت ہے۔ عمران خان وقت کے ساتھ اپنے بیانیے سے مکر جاتے ہیں۔ سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہٰی کو پنجاب کا سپیکر بنایا ۔ ایم کیو ایم کو دہشت گرد کہنے کے باوجود کابینہ میں بڑا جمان ہے۔

عمران خان عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں ہوئے۔ تو اس صورت میں تحریک عدم اعتماد اور ان ھاوس تبدیلی کوئی معنی نہیں رکھتی۔ وہ فی الفور استعفیٰ دے کر صاف شفاف انتخابات کا موقع فراہم کرکے عوام کے حکمرانی کو تسلیم کریں۔ اس لئے پی ڈی ایم کے پاس حکومت کو ہٹانے کے سواکو ئی دوسرا اپشن موجود ہی نہیں ہے۔انھوں نے پشاور اور لاہور جلسوں میں اے این پی کے کارکنوں کی بھر پور شرکت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہ انشاء اللہ 23دسمبر کو مردان کے عوام پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بناکر موجودہ حکومت کی ناکامی پر مہر ثبت کرکے دم لینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں