وفاقی وزیر اسد عمر کے حلقہ این اے 54 کے گاوں جوڑی راجگان میں سوئی گیس کا منصوبہ ادھورا خواب بن گیا 199

وفاقی وزیر اسد عمر کے حلقہ این اے 54 کے گاوں جوڑی راجگان میں سوئی گیس کا منصوبہ ادھورا خواب بن گیا

وفاقی وزیر اسد عمر کے حلقہ این اے 54 کے گاوں جوڑی راجگان میں سوئی گیس کا منصوبہ ادھورا خواب بن گیا

ترنول(اسحاق عباسی سے)وفاقی وزیر اسد عمر کے حلقہ این اے 54 کے گاوں جوڑی راجگان میں سوئی گیس کا منصوبہ ادھورا خواب بن گیا.پائپ لائن کی کھدائی عوام کے لئے مصیبت بن گئی.

جوڑی راجگان کے باسی وفاقی وزیر کے خلاف پھٹ پڑے.تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا نواحی علاقہ جوڑی راجگان جو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے حلقے کا حصہ ہے.آج سے 12 سال قبل سابق وزیر اعظم کے بھائی راجہ عمران اشرف نے سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا

.جو آج تک مکمل نہ ہو سکا.تین ماہ قبل حلقہ کے ایم این اے اسد عمر نے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کیا اور مقامی قیادت نے سوئی گیس کے چند پائپ لاکر افتتاح کر دیا.ٹھیکیدار نے کھدائی کام شروع کیا جو چند دن بعد ہی کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر کام بند کر دیا گیا

اورآج تک دوبارہ شروع نہ ہو سکا جوڑی راجگان کے رہائشیوں راجہ اشفاق عباسی,راجہ جمیل,راجہ زبیر,راجہ وقار,سردار عاصم,راجہ عباس,عبدالجبار,راجہ آصف,وسیم عباسی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر گیس فراہمی کے منصوبہ مکمل کریں یا ھمارے لئے کھودی گئی

قبریں بند کر دیں.جن میں آئے روز مسافر گرتے ہیں.مریض کو اسپتال پہنچانے کیلئے گاڑی نہیں آ سکتی,بارش میں پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں.عوام نے اسد عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گاوں کی طرف توجہ دی جائے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں