135

بھارت کی جانب سے 2پاکستانی سفارت کاروں کو نکالنا شرمناک اقدام ہے،مہرمحمدلطیف

بھارت کی جانب سے 2پاکستانی سفارت کاروں کو نکالنا شرمناک اقدام ہے،مہرمحمدلطیف

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) بھارت کی جانب سے 2پاکستانی سفارت کاروں کو نکالنا شرمناک اقدام ہے مودی سرکار سفارتی آداب بھول چکی ہے سفارتکاروں پر تشدد اور دباﺅویانا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بھارت ،

پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا کر مسئلہ کشمیر کو سبو تاژ اور ہندوستانیوں کی توجہ لداخ میں ہونے والی شکست سے ہٹانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارایکس چئیرمین یوسی 16نظام پورہ مہرمحمدلطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے سارے تانے بانے

بھارت سے ملتے ہیں کل بھوشن نیٹ ورک سے لے کر آبی جارحیت تک ہندوستان کا گھناونا کردار کھل کر سامنے آچکا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتی سفیر کو نا پسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا جائے اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے پاکستان ایک

امن پسند ملک ہے مگر ہم دفاعی صلاحیت پر کسی قسم کی کوئی لچک نہیں دکھائیں گے ہندوستان خطے میں چوہدراہٹ قائم کرنے کی غرض سے جنوبی ایشیا کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے۔ عالمی برادری کو اس کے خلاف یک زبان ہونا چاہئے گزشتہ دس ماہ سے مودی سرکار نے نہتے

کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے رکھ دیا ہے مسلسل کرفیو سے بڑ ا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے اقوام متحدہ کو اس حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا مودی حکومت کے نیپال، چین ،پاکستان سمیت کسی بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کوشگوار نہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں