حکومت کا گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ 108

حکومت کا گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ

حکومت کا گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)حکومت نے فوری طور پر گندم کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابندی اٹھانے اور اس ضمن میں تمام چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہےیہ فیصلہ اتوارکے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں کیا گیا

اجلاس میں گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور گندم کی درآمد پر مقدار کی کوئی پابندی نہیں ہوگی ، نجی شعبہ گندم درآمد کرے گا۔اجلاس میں گندم پر درآمدی ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملک سے گندم اور آٹے کی سمگلنگ مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی پیداوار ، صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی خریداری اور دستیاب ذخائر اور طلب کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں