121

ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور کرپشن کی روک تھام کیلئے تفتیشی افسران میں انویسٹی گیشن بل کی خطیر رقم تقسیم

ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور کرپشن کی روک تھام کیلئے تفتیشی افسران میں انویسٹی گیشن بل کی خطیر رقم تقسیم

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ڈی پی اوقصور زاہد نوازمروت کی خصوصی ہدایات پر تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور کرپشن کی روک تھام کیلئے تفتیشی افسران میں انویسٹی گیشن بل کی خطیر رقم تقسیم کردی گئی،

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی اویس ملک اور اے ایس پی سدرہ خاں نے اپنے آفس میںتفتیشی افسران میںمقدمات کی تفتیش کیلئے ساڑھے سات لاکھ روپے سے زائدکی خطیر رقم کے بل تقسیم کیے ،اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نے کہا تمام پولیس افسران و اہلکاران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کریں

اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنا سب کچھ نچھاور کردینے سے بھی گریز نہ کریں ،انہوں نے کہا کہ محنتی ،ایماندار اور بہادر پولیس افسران و اہلکاروں کو انعامات اور پوسٹنگ بھی ملے گی جبکہ قانون توڑنے والے پولیس افسر و اہلکارکسی معافی کے مستحق نہیں ہوں گے،

کیونکہ ہم نے لوگوں کو انصاف کی فراہمی،جرائم کا خاتمہ اور خدمت خلق کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا تفتیش کے نام پر لوگوں سے پیسے لینے کی شکایت اور تفتیش میں بگاڑہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا ،تفتیشی افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں،تھانوں میں شہریوں کو عزت دیںاور عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لےے دن رات ایک کردیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں