131

ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کیخلاف بھی سخت ایکشن شروع

ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کیخلاف بھی سخت ایکشن شروع

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کیخلاف بھی سخت ایکشن شروع کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے چیکنگ کے دوران ،،ٹیک ہوم،، کی بجائے ہوٹلوں پر سروس فراہم کرنے پر متعدد ہوٹل مالکان کوہزاروں روپے کے جرمانے کر دیئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر خانیوال شبیر احمد ڈوگرنے چیکنگ کے دوران بسم اللہ ہوٹل ،پاک چائنہ ہوٹل ،عالمگیر ہوٹل جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے عرفان برگر پوائنٹ ،علی ناشتہ پوائنٹ ،بسم اللہ ویلکم فوڈ پوائنٹ کو چیک کیا تو وہاں ہوٹلوں پر ہی گاہکوں کو سروس فراہم کی جارہی تھی

اس کے علاوہ کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر ہوٹل مالکان کو ہزاروں روپے کے جرمانے کر کے سختی کے ساتھ اس بات کا پابند کیا گیا کہ ،،ہوم ڈیلیوری،، کے علاوہ کوئی بھی سروس فراہم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں