151

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں اسسٹنٹ کمشنر کی مقامی تاجروں سے حکومتی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سےمیٹنگ کا انعقاد

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں اسسٹنٹ کمشنر کی مقامی تاجروں سے حکومتی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سےمیٹنگ کا انعقاد

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کی مقامی تاجروں سے حکومتی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سےمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے ہدایت کی کہ ایس او پیز پر من و عن عمل کیا

اور دکاندار و خریدار ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور کرونا وائرس کی مزید روک تھام کیلئے گاہکوں میں سماجی فاصلہ رکھا جائے اور تاجر حضرات مسلسل احتیاطی اقدامات کو اپنائے رکھیں

تاکہ وباء کا پھیلاؤ کم سے کم ہو اور پھر سے سخت لاک ڈاؤن کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحصیل انتظامیہ مارکیٹس میں چھاپے مارے گی اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں