164

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کبیروالا میں کورونا ٹائگرز فورس کے رضاکاروں کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کبیروالا میں کورونا ٹائگرز فورس کے رضاکاروں کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی سے) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کبیروالا میں کورونا ٹائگرز فورس کے رضاکاروں کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا- صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی ، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر شیرازی نے صدارت کی- اس موقع پر سسٹنٹ کمشنر کبیروالا غلام مصطفی ،ضلعی صدر پی ٹی آئی عمران دھول ،پی ٹی آئی کے رہنمائوں

،سرکاری افسران اور ٹائیگرز فورس اراکین بھی موجود تھے – صوبائی وزیر سید جسین جہانیاں گردیزی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرز فورس کا قیام وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی قدم ہے- وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ٹائیگرز فورس کے ذمہ لگائے گئے کاموں کو خود مانیٹر کرینگے

انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں پر مشتمل اتنی بڑی فورس بنائی گئی ہے اب نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ حکومت کے اعتماد پر پورا اتریں اور جو ذمہ داریاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جائیں ان کو احسن طریقہ سے پورا کیا جائے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ ضلع خانیوال میں رجسٹرڈ ہونے والے ٹائیگرز فورس کے نوجوان ضلعی انتظامیہ کے بازو ہیں ٹائیگرز فورس اراکین سے حکومتی ہدایات کے مطابق کام لیا جائیگا- انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں رضاکاروں کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں