137

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے میونسپل سروسز بارے عوام کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے بڑا قدم

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے میونسپل سروسز بارے عوام کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے بڑا قدم

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے میونسپل سروسز بارے عوام کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ضلع کی تمام لوکل گورنمنٹس کو دفاتر میں فوری شکایات سیل قائم کرنے کے احکامات دے دیئےاس سلسلہ میں ڈپٹی ڈاٹریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے چیف افسران کو مراسلہ جاری بھی جاری کردیا ہے-

مراسلہ کے مطابق سیل میں شہری سیوریج، سینیٹیشن، صفائی ، سٹریٹ لائٹس کی خرابی بارے شکایات درج کراسکیں ہر لوکل گورنمنٹ موصول ہونے والی شکایت متعین کردہ وقت کے اندر حل کرنے کی پابند ہوگی شکایات سیل میں کال کے ذریعے موصول ہونے والی ہر شکایت کا باقاعدہ ریکارڈ بھی رکھا جائیگا-

سیل میں دفتری اوقات کے دوران شہریوں کی شکایات سنی جائینگی اور ہر متعلقہ چیف افسر روزانہ ایڈمنسٹریٹر کو شکایات کے حل بارے آگاہ رکھنے پابند کیا ہے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا سیل کے قیام کے حوالہ سے کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد میونسپل سروسز میں بہتری لانا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شکایات سیل قائم کرکے ان کے ٹیلی فون نمبروں بارے شہریوں کو بھی آگا کیا جائے-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں