حکومت آئندہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگائے گی عبدالحفیظ شیخ 135

حکومت آئندہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگائے گی عبدالحفیظ شیخ

حکومت آئندہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگائے گی عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگائے گی تاکہ صنعتی شعبے کوسہولت دی جاسکے۔انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو بجٹ خسارے میںنوفیصد تک کمی لانے کے لئے آنے والے دنوں میں سخت محنت کرناہوگی

۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے منفی اثرات دوسرے ملکوں کی طرح ہماری قومی معیشت کو بھی متاثر کررہے ہیں اور حکومت کفایت شعاری کے ذریعے اپنے اخراجات میں کمی لانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کابنیادی مقصد لوگوں کوآئندہ بجٹ میںریلیف فراہم کرناہے

اور اس سلسلے میں کئی اشیاء پرڈیوٹی کم کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی سرگرمیوں اور روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے لحاظ سے اہم شعبوں کوآئندہ بجٹ میں پیکج دے گی۔انہوں نے کہاکہ گروپ بیس کے ملکوں کے امدادی پروگرام کے تحت ایک ارب اَسی کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں