کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر سیاست نہ کی جائے، وزیراعظم عمران خان 124

کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر سیاست نہ کی جائے، وزیراعظم عمران خان

کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر سیاست نہ کی جائے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر سیاست نہ کی جائے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کیس سے

متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی پالیسی بورڈ چیئرمین کو تعینات کی منظوری جبکہ فیڈرل کنسولیڈیشن فنڈ اور پبلک اکاؤنٹس کی کسٹڈی اور آپریشنز کی سمری موخر کردی گئی

۔ اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر اتھارٹی بورڈ ممبران کی نامزدگی اور ملک کے بڑے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر بحث کی گئی، جبکہ کابینہ نے اس پر ایک کمیٹی قائم کردی۔
اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد یقینی بنائے گی

۔وفاقی کابینہ اجلاس میں صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزارت آبی وسائل اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے۔
اجلاس میں عمران خان نے ٹڈی دل کے بڑھتے خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹمے کیلئے حکومت پوری طرح مستعد ہے۔ ہم نے فوری اور بروقت اقدامات شروع کردیئے تھے۔ وباؤں کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں