لاک ڈاون سے پہلے اوورسیز سے چھٹی پر گئے پاکستانیوں کے لیے حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کرے،کیپٹن عاصم ملک 122

لاک ڈاون سے پہلے اوورسیز سے چھٹی پر گئے پاکستانیوں کے لیے حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کرے،کیپٹن عاصم ملک

لاک ڈاون سے پہلے اوورسیز سے چھٹی پر گئے پاکستانیوں کے لیے حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کرے،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے ) لاک ڈاون سے پہلے اوورسیز سے چھٹی پر گئے پاکستانیوں کے لیے حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کرے کیونکہ یہ پاکستانی اوورسیز میں لاک ڈاون کی وجہ سے اپنی ملازمت پر واپس نہیں جاسکتے اور پاکستان میں بھی انکا کوئی معقول ذریعہ معاش نہیں،

ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نےجاری اپنے ایک بیان میں کیا، انکا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو اور لاک ڈاون سے قبل اوورسیز خصوصاً مڈل ایسٹ میں مقیم کئی پاکستانی معمول کے مطابق چھٹیاں گزارنے پاکستان گئے لیکن کرونا وبا کے پھیلنے اور بعدازاں لاک ڈاون کی وجہ سے فلائٹس بند ہونے اور حفاظتی اقدامات کی بدولت یہ پاکستانی واپس نہیں آپارہے

جسکی وجہ سے یہ افراد بالکل بے روزگار ہوگئے ہیں کیونکہ یہ افراد بیرون ملک اپنی ملازمتوں پر جاسکتے ہیں اور نا پاکستان میں کوئی کام کرسکتے ہیں لہذا بحیثیت ترجمان اوورسیز پاکستانیز میں

حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ اوورسیز میں کام کرنے والے وہ پاکستانی جو اس وقت چھٹیوں کی وجہ سے پاکستان میں مقیم ہیں انکے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے اور لاک ڈاون کے خاتمے پر انکی اپنی ملازمتوں پر واپسی کا بھی انتظامات کئے جائیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں