ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کورونا کے مریضوں کی ہوم آئسولیشن کے لئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں 131

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کورونا کے مریضوں کی ہوم آئسولیشن کے لئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کورونا کے مریضوں کی ہوم آئسولیشن کے لئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کورونا کے مریضوں کی ہوم آئسولیشن کے لئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر کمیٹی کاکنوینر جبکہ ڈی ڈی ایچ او اور متعلقہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی و تحصیل کونسل ممبر ہوگا

تحصیل سطح پر قائم کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفیکیشن کے مطابق ہوم آئسولیشن کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر کی تشکیل کردہ کمیٹی کرے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ صرف معمولی علامات کے مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھا جاسکے گا او ہوم آئسولیشن کا دورانیہ 10 دن ہوگا

اور اسے ختم کرنے کے لئے دو نیگیٹو ٹیسٹس لازمی ہوں گے ان نے کہا کہ جس عمارت میں مریض کو رکھا جائے گا اس کو روزانہ ڈی انفیکٹ کرنے کے ساتھ سالڈ ویسٹ ایس او پیزکے مطابق تلف کیا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ کسی ایسی عمارت میں ہوم آئسولیشن نہیں کی جاسکے گی

جہاں کولنگ اور ہیٹنگ سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہو جبکہ ہوم آئسولیشن میں موجود مریض روزانہ اپنی پوزیشن سے آگاہ کرنے کا پابند ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ کورونا مریض کی ہوم آئسولیشن سے پہلے اہل خانہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی پابندی کرنا ہوگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں