107

تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو انفرادی طور پر چیک کیا جا رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی

تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو انفرادی طور پر چیک کیا جا رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو انفرادی طور پر چیک کیا جا رہا ہے

جس کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی پرائس مجسٹریٹ کو فارغ کردیا جائیگا- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء خوردونوش کے نرخ میں نمایاں کمی ہوئی ہے ان کم نرخوں کا فائدہ ہر صورت صارفین تک پہنچایا جائے گا-انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو واضح پیغام دیا ہے

کہ کو دیگر پیشہ وارانہ امور کے ساتھ پرائس چیکنگ کا کام روزانہ کی بنیاد پر کریں – مزید برآں پرائس مجسٹریٹس آج بھی دن بھر پھلوں سبزیوں ، اور کریانہ کی دکانوں پر پرائس چیکنگ کی اور ناجائز منافع خوری ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 51 دکانداروں کو 88 ہزار 500 روپے کے جرمانہ کردئے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں