118

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے پاک فوج پولیس محکمہ ریسکیو محکمہ ہیلتھ و میونسپل کمیٹی کے افسران کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے پاک فوج پولیس محکمہ ریسکیو محکمہ ہیلتھ و میونسپل کمیٹی کے افسران کا اجلاس

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاک فوج، پولیس ، محکمہ ریسکیو، محکمہ ہیلتھ و میونسپل کمیٹی خانیوال کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا- اسسٹنٹ کمشنر شبیر ڈوگر نے اجلاس کی صدارت کی –

اجلاس میں شہر کی مجموعی موجودہ صورتحال اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ بازاروں اور مارکیٹوں میں

ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنائے۔ شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے موثر طریقہ کار اپنایا جائے۔ اس موقع پر جملہ اراکین کو ہدایت کی گئی کہ ہمیں کورونا وائرس کی روک تھام کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی معاملات سے نمٹنے کے لیے بھی ہر وقت تیار رہنا ہو گا جس پر جملہ اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں