ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر خانیوال کی پھرتیاں غیرقانونی پرمٹ کے ذریعے چار لاکھ بوری مبینہ طورپر اسمگل ہونے کا انکشاف 121

ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر خانیوال کی پھرتیاں غیرقانونی پرمٹ کے ذریعے چار لاکھ بوری مبینہ طورپر اسمگل ہونے کا انکشاف

ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر خانیوال کی پھرتیاں غیرقانونی پرمٹ کے ذریعے چار لاکھ بوری مبینہ طورپر اسمگل ہونے کا انکشاف

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کےمطابق خانیوال میں تعینات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے گذشتہ دنوں آٹے کے بحران کے دوران کرپشن وبدعنوانیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے اور اب گندم کی خریداری میں بھی من پسند چہیتوں کو غیرقانونی پرمٹ جاری کر رہا ہے۔

جبکہ قانونی طور پر یہ پرمٹ ایک دن کیلئےجاری کیا جاتا ہے جو کہ مذکورہ آفیسر پانچ پانچ دن کے ایڈوانس پرمٹ غیر قانونی طور پر جاری کر رہا ہے۔ ضلع بھر میں گندم خریداری کے مراکز ویران پڑے ہیں۔ گذشتہ سالوں میں سنٹرزپر اٙن لوڈنگ کیلئے درجنوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوتی تھیں۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظرضلع بھر کے فوڈ سنٹرز کا سرکاری ٹارگٹ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ آفیسرکی طرف سے بھاری رشوت کے عوض جاری

ہونے والے پرمٹ کے ذریعے اب تک غیرقانونی طور پر چار لاکھ سے زائد بوری ضلع بھر سے اسمگل ہو چکی ہے۔ مذکورہ آفیسر کی کرپشن و بدعنوانیوں کی وجہ رواں سال گندم کابحران پیدا ہو سکتا ہے۔ سیکرٹری فوڈ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینےکی اپیل۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں