ڈپٹی کمشنر خانیوال نے ہول سیل مارکیٹ میں نرخ گرنے کے بعد دالوں کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کردیا 135

ڈپٹی کمشنر خانیوال نے ہول سیل مارکیٹ میں نرخ گرنے کے بعد دالوں کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کردیا

ڈپٹی کمشنر خانیوال نے ہول سیل مارکیٹ میں نرخ گرنے کے بعد دالوں کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کردیا

کبیروالا (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی صاحب نے ہول سیل مارکیٹ میں نرخ گرنے کے بعد دالوں کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کردیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق دال چنا باریک کے فی کلو نرخ 110 روپے، دال چنا موٹی 114 روپے ،

دال ماش موٹی 220 روپے، دال ماش باریک 210روپے ،دال مسور موٹی 140روپے ،دال مونگ دھلی ہوئی 296 روپے ،چنا سفید باریک لوکل 94روپے ،چنا سفید موٹا 110 روپے اور بیسن کے فی

کلو نرخ 112 روپے مقرر کرکے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ڈپٹی کمشنر کے مطابق کل سے فی کلو ایرانی کھجور کے نرخ 260 تا 270 روپے اور کھجور سکھر کے فی کلو نرخ 180 تا 190 روپے کلو ہوں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں