120

کوٹ رادھا کشن سحر وافطار عوام ہوئی خوار غیر اعلانیہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ جاری

کوٹ رادھا کشن سحر وافطار عوام ہوئی خوار غیر اعلانیہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ جاری

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)کوٹ رادھا کشن سحر وافطار عوام ہوئی خوار غیر اعلانیہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے چولہے ٹھنڈے کر دیے رمضان کے پہلے روزے میں ہی سحر کے وقت اور افطار کے وقت سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا

خاص کر گھریلو خواتین جنہوں نے سحری اور افطاری کا اہتمام کرنا ہو تا ہے انہیں امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعض گھروں میں سحری نہ بن سکی جبکہ افطار کے وقت بھی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہی شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہاں پر رمضان کے مقدس مہینہ میں عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں