248

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی کنٹرول ریٹ دکانداروں کو نرخ مقرر بنانے کی ہدایت

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی کنٹرول ریٹ دکانداروں کو نرخ مقرر بنانے کی ہدایت

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے عام مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے نرخ مقرر کررکھے ہیں اور دکانداروں کو سختی سے اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اشیاء خوردونوش ہر صورت

ان نرخ پر فروخت کریں – ریٹ لسٹ دکانوں پر نمایاں جگہ آویزاں ہونی چاہئے – نوٹیفکیشن کے مطابق آٹا 20 کلو گرام تھیلا 805 روپے چاول باسمتی سپر کرنل نئی کے فی کلو نرخ 128,چاول اری نمبر چھ 62,دال چنا باریک 132,دال چنا موٹی 138,دال ماش موٹی (چمن )228, دال ماش باریک ( برما) 208, دال مسور باریک 162, دال مسور موٹی 150,دال مونگ دھلی

ہوئی 280 ,چنا سفید( باریک) 90، چنا سفید (موٹا)110,بیسن 136, سوجی میدہ 52,گوشت چھوٹا 690,گوشت بڑا 380 , دودھ 70 اور فی کلو دہی کے نرخ 75 روپے، روٹی 100 گرام 6,نان سادہ و خمیری روٹی 100 گرام 7 جبکہ نان تل گھی والا 120 گرام کے نرخ 10 روپے مقرر کئے ہیں-

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہر دکاندار گھی انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں مقررہ کردہ نرخ پر فروخت کرنے کا پابند اور فی کلو چینی پر ایکس مل ریٹ کے مطابق صرف 2 روپے تک منافع لینے کا مجاز ہوگا-اس کے علاوہ مارکیٹ کمیٹیز کی جانب سے سبزیوں پھلوں ، مرغی کے گوشت اور انڈہ کے نرخ معمول کے مطابق روزانہ مقرر کئے جائینگے –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں