293

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی خصوصی ہدائت پر کرونا سپر ویژن کمیٹی نے یو سی شاہ اللہ دتہ کا دورہ کیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی خصوصی ہدائت پر کرونا سپر ویژن کمیٹی نے یو سی شاہ اللہ دتہ کا دورہ کیا

اسلام آباد(اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی خصوصی ہدائت پر کرونا سپر ویژن کمیٹی نے یو سی شاہ اللہ دتہ کا دورہ کیا۔ اور لوگوں کے مسائل سنے۔ یاد رہے کہ یوسی 49شاہ اللہ دتہ کو 7 کرونا پازیٹو کیسز آنے کی وجہ سے انتظامیہ نے چار دن سے لاک ڈاون اور سیل کر رکھا ہے۔

دورہ کرنے والوں میں کمیٹی ممبران مرکزی ڈپٹی اطلاعات عامر مغل، سینئیر رہنما نعیم خان،ریجنل کسان ولیبر صدر فرزند شاہ، چئیرمین قاضی تنویر، چئیرمین راجہ فیصل، سینئر رہنماجمشید مغل، چئیرمین ملک ساجد، سینئر رہنماملک امتیاز، سینئر رہنماندیم گجر اور دیگر موجود تھے

۔ کمیٹی اراکین نے پنڈ سنگڑیال اور شاہ اللہ دتہ کے مکینوں سے ملاقاتیں کیں۔ وہاں کے مسائل کا جائزہ لیا۔ حکومت کی طرف سے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مقامی رہائیشیوں نے اسد عمر اور کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کا حکومت کے ساتھ ملکر مقابلہ کریں گے۔

اور اس کو شکست دیں گے۔ اس موقعہ پر کمیٹی نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کو سماجی فاصلوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائ جائے اور کسی بھی صورت میں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں کوئ سستی یا کوتاہی نہ کی جائے۔*




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں