159

کرونا وائرس سے بچائو کے لئے ہائی جین حفاظتی کٹس مہمند پریس کلب کے صدر گل محمد مومند کو حوالے کر دی گئیں

کرونا وائرس سے بچائو کے لئے ہائی جین حفاظتی کٹس مہمند پریس کلب کے صدر گل محمد مومند کو حوالے کر دی گئیں

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند۔اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند حامد اقبال نے مہمند پریس کلب کے صدر گل محمد مومند کو کرونا وائرس سے بچاءو کیلئے ہائی جین کٹس حوالہ کردیا ، وائرس سے بچاءو کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرناعلاقے کی ہر شہری کا فرض ہے ،

ضلع مہمند میں کئی کیسز سامنے آنے کے بعد عوام کا فرض بنتاہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں ورنہ غفلت کی صور ت میں یہ وباء پور ے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ان خیالات کا اظہا راسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند حامد اقبال اور ایف ڈی ایم اے ضلع مہمند کے کوآرڈنیٹرسید شیراز باچا نے

مہمند پریس کلب کے صدر گل محمد مومند کو کورونا وائرس سے بچاءو کیلئے حفاظتی کٹس حوالگی کے دوران کیا جن میں ماسک ، سنیٹائزرز ، کچن کیلئے کھانے پکانے کاسامان ، کولر اور دیگر اشیاء شامل تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ قبائلی ضلع مہمند میں ایک ہی گھرانے میں

چار افراد کی کیسز مثبت آنے کے بعد کسی خطرے سے کم نہیں ہے کیونکہ کرونا وائرس بڑی تیزی سے ہرعلاقے میں پھیلتا ہے جوکہ بڑی تشویش کی بات ہے ۔ انہوں نے علاقے کے عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کی وباء کو مذاق نہ سمجھیں یہ ایک حقیقت ہے جس نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے

اسلئے علاقے کی عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کا عملی مظاہرہ کریں اور بے جا پرہجوم مقامات اور بازاروں میں جانے سے گریزکریں ورنہ غفلت کی صورت میں پورا علاقہ متاثر ہوسکتا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں