132

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے بلوچ لیوی و بی ایم پی لائنز کا دورہ کیا

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے بلوچ لیوی و بی ایم پی لائنز کا دورہ کیا

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے بلوچ لیوی و بی ایم پی لائنز کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسی رضا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر موجودتھے

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی طرف سے 100 کین سینٹائزر اور سپرے کےلئے جراثیم کش محلول فراہم کردیا۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ان کی درخواست پر دوست ملک چین نے 100 ٹن حفاظتی سامان بھجوایا جس میں سے اپنے حلقہ کےلئے کچھ حصہ لیا،

جو این ڈی ایم اے نے بھیج دیا ہےکورونا وائرس سے پھیلاؤ روکنے کےلئے فرنٹ لائن ورکز کی حفاظت کےلئے سامان استعمال ہوگا۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈی جی خان نے صوبہ میں سب سے پہلے زائرین کو خوش آمدید کہا۔

خوف کے ماحول میں اور تجربہ نہ ہونے کے باوجود ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی بہترین دیکھ بھال کرکے اچھے انتظامات کی مثال قائم کی جس پر بیوروکریسی،ڈاکٹرز،

بی ایم پی،بلوچ لیوی،پولیس اور دیگر کو خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ فراہم کردہ سینٹائزر اور محلول ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر افراد اور علاقوں کےلئے استعمال میں لایا جائیگا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں