145

پاکستان کی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 اس وقت پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا چکی ہے، حاجی ساجد حسین

پاکستان کی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 اس وقت پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا چکی ہے، حاجی ساجد حسین

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)دنیا میں ریسکیو سروسز کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

اور وہاں ان کے پاس وسائل بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں لیکن پاکستان کی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 اس وقت پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا چکی ھے ان خیالات کا اظہار فورٹ عباس کے نوجوان حاجی ساجد حسین ساجد جو روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب میں ہیں

انہوں نے ابوحمزہ ساجد کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوردنیا میں ریسکیو سروسز کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور وہاں ان کے پاس وسائل بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں لیکن پاکستان کی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 اس وقت پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا چکی ھے

اپنی کامیابیوں میں حال ہی میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے سے بھی سرٹیفائیڈ ہوئی جو کہ اقوام عالم میں بہت کم ممالک یہ کامیابی سمیٹ سکے۔ یہی سروس انتہائی کم وسائل میں اب جس طرح کرونا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔۔دوران گفتگو حاجی ساجد نے مزید کہا




کہ میرے شہر فورٹ عباس میں 1122 کا تمام سٹاف اور فوکل پرسن ریسکیو1122 محمد ارشد بھٹی کی کارکردگی بہت اچھی ھے ۔ لیکن یہ گمنام ہیرو کچھ بھی زیادہ نہیں مانگتے بس قدر مانگتے ہیں




حوصلہ افزائی مانگتے ہیں اور میڈیا کی توجہ مانگتے ہیں لیکن ہمارا میڈیا سب سے پہلے اور انتہائی خطرناک وقت میں ریسپانس کرنے والوں کو ابھی تک نمایاں نہیں کر رہا۔ لمحہ فکریہ ھے

اللہ تعالی تمام ریسکیورز کا حامی و ناصر ہو جو دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتی ھے۔جہاں پہنچ کے قدم ڈگمگائے ہیں سب کےاسی مقام سے اب اپنا راستہ ہوگا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں