130

ضلع مہمند کرونا وائرس سے بچنے کے پیش نظر مہمند پوسٹ افس اہلکاروں کا احسن اقدام

ضلع مہمند کرونا وائرس سے بچنے کے پیش نظر مہمند پوسٹ افس اہلکاروں کا احسن اقدام

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند کرونا وائرس سے بچنے کے پیش نظر مہمند پوسٹ افس اہلکاروں کا احسن اقدام ۔گھر گھر جاکر ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پینشن کی ادائیگی کی ۔

گھر کی دلہیز پر ماہانہ پینشن کی ادائیگی ضغیف العمر پینشنئر نے خوب سرہا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کے پوسٹ افس سٹاف نے اج کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گھر گھر جا کر ریٹائرڈ ملازمین میں ماہانہ پیشن کی ادائیگی کی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پوسٹ افس سٹاف کا کہنا تھا




کہ ہمارے پاس ٹوٹل 250 پینشنئر ہیں ۔اج تقرببا 100 پینشنیئرز اور بیواوں کو گھروں کے دلہیز پر تقریبا 22 لاکھ کی ادائیگی کی ۔باقی پینشنیئر کو بھی ایک دو دن میں ادائیگی کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر پینشن کی ماہانہ رقم حوالہ کی




۔کیونکہ اس حالات میں ضعیف العمر مرد اور بیواوں کو پوسٹ افس انا انتہائی مشکل ہے ۔لھذا پوسٹ افس سٹاف نے حالات کو مدنظر رکتھے ہوئے گھر کی دلہیز پر رقم حوالے کرنا اپنا فرض سمجھا ۔ضعیف العمر پینشنیئر اور بیواوں نے پوسٹ افس سٹاف کی اس اقدام کو خوب سراہا اور دعائیں دیں کہ مہنگائی اور حالات کے پیش نظر ہمیں بلا تکلیف اپنا ماہانہ پینشن مل گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں