185

لاک ڈوان کے باعث بلوچستان خضدار میں نیلم ویلی سے تعلق رکھنے والے 110افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ثمر سراج

لاک ڈوان کے باعث بلوچستان خضدار میں نیلم ویلی سے تعلق رکھنے والے 110افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ثمر سراج

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں کرونا خدشات کے پیش نظر لگائے گے لاک ڈوان کے باعث بلوچستان خضدار میں نیلم ویلی سے تعلق رکھنے والے 110 مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔

جو اس وقت بےسروسامان بیٹھے ہوئے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر ایسے لوگوں کی مدد کی جائے۔یا ہمیں وہاں تک کی رسائی دی جائے۔۔۔۔اس وقت پاکستان میں ہزاروں کے حساب سے مقیم کشمیری بڑی پریشانی میں مبتلا ہیں۔بہت سے لوگوں کے پاس اس وقت کھانے پینے کی چیزیں نہیں ہیں۔




اور بہت سے لوگوں کے پاس اس وقت رہائش کا مسئلہ ہے۔حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کو چاہیے ۔ فوری طور پر ایسے لوگوں کی مدد کی جائے۔۔۔۔ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی اس پریشانی سے ہم سب کو جلد نجات دے۔۔۔تمام بھائیوں سے درخواست ہے کہ استغفار کا ورد کریں۔




توبہ کریں۔اور انتظامیہ کی طرف سے دی ہوئی ہدایت پر عمل کریں۔بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں۔۔انشاءاللہ جلد اللہ تبارک تعالی اس مصیبت سے ہم سب کو نکالے گا۔۔۔۔اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر رہے۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں