116

عوام محکمہ صحت اور انتظامی اداروں سے تعاون کریں ،سید سلیم شاہ

عوام محکمہ صحت اور انتظامی اداروں سے تعاون کریں ،سید سلیم شاہ

ایبٹ آباد (وقاص باکسر بیوروچیف ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PK.38 صدر پیپلز پارٹی شہید بھٹو خیبر پختونخواہ ”سید سلیم شاہ“ نے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عوام محکمہ صحت اور انتظامی اداروں سے تعاون کریں ، ان کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر من و عن اور فوری عمل درآمد کریں،

انہوں نے کہا کرونا وائرس جیسی وباءکے پھیلاﺅ اور نقصانات سے بچنے کےلئے حفاظتی اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں ، حلقہ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے سید سلیم شاہ نے کہا کہ عوام اپنے گھروں میں رہیں اور بغیر کسی انتہائی ضرورت کے گھروں سے نہ نکلیں ، انہوں نے پارٹی عہدیداران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا

کہ کسی بھی پارٹی کارکن کو مشکل کی اس گھڑی میں اکیلا نہ چھوڑا جائے ، بندش کی وجہ سے معاشی و معاشرتی اور وقتی طور پر پیدا ہونے والی صورت حال کو قابو میں رکھنے کےلئے اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں ،




پارٹی کے کسی بھی کارکن کو اگر لاک ڈاﺅن اور وبائی صورت حال سے کسی بھی مشکل کا سامنا ہے تو ہمارے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام اطمینان رکھیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں