123

آزمائش کی اس گھڑی میں قوم ”ملی یکجہتی “کا عملی مظاہرہ کرے،سید سلیم شاہ

آزمائش کی اس گھڑی میں قوم ”ملی یکجہتی “کا عملی مظاہرہ کرے،سید سلیم شاہ

ایبٹ آباد (وقاص باکسر بیوروچیف ) آزمائش کی اس گھڑی میں قوم ”ملی یکجہتی “کا عملی مظاہرہ کرے ، سیاسی قائدین عوام کی خدمت کے لئے آگے آئیں ، ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ”سید سلیم شاہ“ نے حالات حاضرہ کے تناظر میں اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ قوموں پر آزمائشیں آتی رہتی ہیں جن کا بہادر قومیں متحد و منظم ہو کر مقابلہ کرتی ہیں ،

عوام ہر حال میں اپنا اور اپنے خاندان سمیت دیگر لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی ہدایات پر عمل کریں ، انہوں اس امر کا بھی اظہار کیا کہ یہ وقت ایک دوسرے پر تنقید کرنے اور سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ایک قوم بننے اور ایک دوسرے کے ساتھ مدد و تعاون کرنے کا ہے ،

پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی اس وبائی صورت حال سے نبٹنے کےلئے متحد ہو جائیں ، انہوں نے کہا




کہ انتخابات میں عوام کی خدمت کا دعویٰ کرنے والے سیاسی قائدین اس وقت آگے آئیں اور اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں لاک ڈاﺅن اور وباءکے باعث پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات کا زالہ کر کے عوام کے حقیقی ہمدرد ہونے کا ثبوت دیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں