121

قبائلی ضلع مہمند میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اقدامات میں تیزی،

قبائلی ضلع مہمند میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اقدامات میں تیزی،

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)قبائلی ضلع مہمند میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اقدامات میں تیزی،ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیموں نے بھی عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے پمفلٹ اور ماسک تقسیم کئے۔
ہیڈکوارٹر غلنئی بازار اور اہم چیک پوسٹوں پر تمام آنے جانے والوں مسافروں میں پمفلٹ اور ماسک تقسیم کئے گئے

۔ان میں ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند کے سیکرٹری فوزی خان،مرستیال ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حمید اللہ،عبداللہ،ضلع مہمند سوشل ویلفیئر کے ایڈیشنل چیف وارڈن فضل ہادی،مہمند پریس کلب کے صدر گل محمد مومند،جنرل سیکرٹری محب علی محب،مہمند پریس کلب کے صحافیوں اور رضاکاروں نے حصہ لیا۔مرستیال فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے پچھلے ایک ہفتے سے عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے مختلف مقامات پر پمفلٹ اور ماسک تقسیم کرنا شروع کیا ہے

۔جس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کےبارے میں ہدایات درج کی گئی ہیں کہ حکومتی اقدامات اور ہدایات پر عمل کریں اور اس خطرناک بیماری کی روک تھام کیلئے بھرپور تعاون کریں۔دوسری جانب مقامی پولیس،ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ اقدامات جاری ہے۔جن میں روزانہ تمام بازاروں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے




۔ضلع مہمند کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر آنے جانے والوں کا مکمل معائنہ ہورہا ہے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے غلنئی،مامد گٹ اور یکہ غنڈ میں تمام تر بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں جہاں پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ دن رات موجود رہتا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں