149

مہمند کامیابی کے لیے طلبا کو سخت مراحل سے گزرنا پڑتا ہے کامیابی اسانی سے نہیں ملتی، ملک عباس رحمان

مہمند کامیابی کے لیے طلبا کو سخت مراحل سے گزرنا پڑتا ہے کامیابی اسانی سے نہیں ملتی، ملک عباس رحمان

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)۔کامیابی کے لیے طلبا کو سخت مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔کامیابی اسانی سے نہیں ملتی

۔اس کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔بچوں کی تعلیم میں والدین پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں

۔ان خیالات کا اظہار PK 104 MPA ملک عباس رحمان نے اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی اسانی سے نہیں ملتی بلکہ اس کے لیے طلبا کو سخت مراحل سے گزرنا پڑتا ہے کیونکہ مستقبل میں کامیاب زندگی گزارنے کے لیے محنت لازمی ہے

۔بچوں کی تعلیم میں والدین پر بھی بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ۔ والدین کو اپنے بچوں کی کامیابی پر فخر کرنا چاہیے ساری سال محنت کرنے والے طلبا کو اج اپنی محنت کا صلہ مل گیا ہے ۔والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کریں

۔تعلیم کے بغیر کامیابی مشکل ہے ۔ترقی یافتہ ممالک نے تعیلم ہی کی بدولت ترقی ہے ۔کیونکہ تعلیم کے بغیر کامیابی مشکل ہے ۔کمزور مالی حالت اور کم وسائل کی وجہ سے دنیا سے مقابلہ مشکل ہے





کیوں کہ یہاں وسائل نہ ہونے کے برابر ہے ۔لیکن الحمد اللہ اس کے باوجود بھی مہمند سے فارغ طلبا نے بڑے بڑے نام پیدا کی ہیں ۔ضلع مہمند کے طلبا میں ہر قسم ٹیلنٹ موجود ہے ۔بشرطیکہ ان کو بہتر مواقع فراہم کیا جائے ۔




تقریب سے مہمند پریس کلب کے صدر گل محمد مومند ۔ملک جھانزیب ۔میرافضل مہمند سکول کے پرنسپل ظہور خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اور تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔تقریب کے احتتمام پر MPA PK104 ملک عباس رحمان ۔پریس کلب کے صدر گل محمد مہمند

میرافضل خان ۔ملک جھانزیب خان نے سکول میں بہتر پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں نقد اور مڈلز تقسیم کئے ۔اخر میں ملک کے بہتری اور مصائب و مشکلات سے مخفوظ رہنے کے لیے اجتماعی طور پر خصوصی دعا کی گئے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں