125

ایبٹ أباد تھانہ کینٹ ایس ایچ اوسردار طاہرسلیم اور اسپیشل ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائن جاری

ایبٹ أباد تھانہ کینٹ ایس ایچ اوسردار طاہرسلیم اور اسپیشل ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائن جاری

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف )ایبٹ أباد تھانہ کینٹ ایس ایچ اوسردار طاہرسلیم اور اسپیشل ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائن جاری ایک ہفتے کے دوران درجنوں منشیات فروش گرفتار بھاری مقدارمیں چرس وہیرون برأمد عوام کا خراج تحسین اس ضمن میں زرائع نے صحافیوں کو بتایا

کہ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او طاہرسلیم اورانکے ہمراہ اسپیشل ٹیم کے اہلکاروں کاشف سفیر عرف کاشی عرفان اظہرنے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی ہوئیں ہیں جسکی وجہ سے متعدد منشیات فروش ضلع بدرہونے پرمجبور ہوگئ ہیں

ایک ہفتے کے دوران دبنگ اہلکاروں نے منشیات کے بڑے ڈیلروں پرہاتھ ڈال کرانہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے جسکی وجہ سے کینٹ کی حدود سے منشیات کی ترسیل میں کافی حدتک کمی أچکی ہے




زرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او طاہرسلیم ہنگامی بنیادوں پرمنشیات کے خلاف بھرپور تابڑتوڑ کاروائیاں کررہے ہیں جنہیں گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ پولیس أفیسر کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں