128

حکمرانوں کی عدم توجہی اور بے حسی سے پورا صوبہ لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے، محمد جاوید قصوری

حکمرانوں کی عدم توجہی اور بے حسی سے پورا صوبہ لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے، محمد جاوید قصوری

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے راجہ جنگ قصور میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے سابق صدر افضال جٹ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے




کہ حکمرانوں کی عدم توجہی اور بے حسی سے پورا صوبہ لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ دن دیہاڑے قتل و غارت گری نے گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث عوام کے جان و مال سمیت کچھ بھی محفوظ نہیں رہا۔




انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے مریدکے میں جماعت اسلامی کے یوتھ ونگ کے رہنماﺅں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ مگر مجال ہے انتظامیہ ٹس سے مس بھی ہوئی ہے۔حکمرانوں کی جانب سے صوبے کے 11کروڑ عوام کو ڈاکوﺅں اور قاتلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔




حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ عملا کہیں نظر نہیں آتی۔ افضال جٹ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور مقتول کے لواحقین کو فوری انصاف دیا جائے۔ بد قسمتی سے صوبے میں جنگل کا قانون رائج ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پندرہ ماہ کی حکومت میں جس انداز میں جرائم کی وارداتیں رونما ہوئیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر موثر انداز میں کاروائیاں کیں ،




اس کی مثال نہیں ملتی۔ جب قانون نافذ کرنے والے ادارے ساہیوال واقعے کے مجرمان کو بچانے میں مصروف ہوں تو عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب صوبے میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت پر جواب دہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قتل کی وارداتوں میں ملوث افراد جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں۔ امن و امان کو خراب کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں