120

حکومت پنجاب کسان بھائیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے مناسب اقدامات کر رہی ہے

حکومت پنجاب کسان بھائیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے مناسب اقدامات کر رہی ہے

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے زرعی آلات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت واٹر مینجمنٹ قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں کاشتکار وں میں لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی ،

ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی لاہور طارق مقبول ، ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی قصور رانا تجمل حسین اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع بھر میں کاشتکاروں کی طرف سے دی گئیں 215درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوئی اور پنجاب حکومت کے تحصیل وائز رقبہ کے

حساب سے مقرر کردہ کوٹہ کے تحت تحصیل قصور میں20‘تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 7‘تحصیل چونیاں میں 19اور تحصیل پتوکی میں 14جبکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 60کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی لیزر یونٹس دیئے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی

کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں پانی کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔پانی کی بڑھتی ہوئی کمی اور اسکے بے دریغ استعمال اور فی ایکٹر پیدوار بڑھانے کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے بہتر نظام آبپاشی کی کاشتکاروں میں ترویج و ترقی کیلئے ایک جامع پروگرام کا آغاز کر رکھا ہے ۔اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کاشتکاروں کو کھالہ جات کی

اصلاح ، لیزر لینڈ لیولنگ یونٹ کی فراہمی اور ڈرپ اورسپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے مالی مدد فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسان بھائیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے مناسب اقدامات کر رہی ہے اسی سلسلے میں زمین سے




زیادہ پیدوار حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت 2لاکھ 50ہزار روپے سے فی یونٹ سبسڈی کے ذریعے جدید آلات دے رہی ہے ۔ان آلات کے استعمال سے کاشتکار کم محنت سے زیادہ پیدوار حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہا اور شفاف قرعہ اندازی کے انعقاد پر محکمہ واٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں