125

وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام محکمہ جات کو ملکر کام کرنا ہوگا

وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام محکمہ جات کو ملکر کام کرنا ہوگا

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام محکمہ جات کو ملکر کام کرنا ہوگا




پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ، ضلعی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے ، والدین پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے




حکومتی کوششوں کا حصہ بنیںاور اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، شہریوں میں پولیو مہم کی آگاہی کیلئے بھرپور تشہیر کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔




اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر ز قصور انعم زید ، پتوکی آصف علی ڈوگر ، چونیاں عدنان بدر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد ، سی ای او ایجوکیشن مسز ناہید واصف ، ڈی ایس پی اشفاق کاظمی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ،




ڈی او پاپولیشن ویلفیئر نوید شوکت ، جنرل سیکرٹری پی ایم اے قصور ڈاکٹر محمد خالد ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر تیمور کیانی ، ڈی ایس سی ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر لائیق چوہدری ، ڈی ڈی ایچ او قصور ڈاکٹر منصور اشرف اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران ،

علماءاکرام ، پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع قصور میں پولیو مہم16تا 20دسمبر تک منعقد ہوگی جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 85ہزار 450بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔ پولیو مہم کی کامیابی




کیلئے 113یونین کونسلز میں 291ایریا انچارجز ،1293موبائل ٹیمیں ، 126فیکسڈ ٹیمیں ،73ٹرانز ٹ ٹیمیں اور3262پولیو ورکرزگھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور اس سلسلے میں تمام پولیو سٹاف کی ٹرینگ مکمل کروا دی گئی ہے ۔مزید بتایا گیا کہ 13دسمبر کو ڈی پی ایس ہال میں آگاہی سیمینار اور واک ہو گی اور ڈپٹی کمشنر بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کرینگے




۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمدکو یقینی بناتے ہوئے ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہے گا




اور اس سلسلے میں تمام محکمہ جات کے افسران ملکر اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے ۔ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے اور پولیو کا مکمل خاتمہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے




۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے لا رہی ہے اور اس سلسلے میں ہم سب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہونا چاہیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تحصیل لیول پر پرائیوٹ سکول مالکان ،




علماءاکرام ، ٹرانسپورٹرز ، اڈا مالکان اور معزز شہریوں کیساتھ ایک میٹنگ کر کے پولیو مہم میں اپنی نمائندگی اور تعاون کی یقین دہانی کروائیں تا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے اور مہم کا کامیاب بنایا جائے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں