222

مردان ڈی پی او سجادخان کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں مردان پریس کلب کابینہ واراکین کا پریس کلب میں تقریب منعقدہوئی

مردان ڈی پی او سجادخان کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں مردان پریس کلب کابینہ واراکین کا پریس کلب میں تقریب منعقدہوئی

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف) ڈی پی او سجادخان کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں مردان پریس کلب کابینہ واراکین کا پریس کلب میں تقریب حسن کارکردگی کا انعقاد،ڈی پی اونے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مردان پریس کلب میں پریس کلب کابینہ واراکین کی جانب سےڈی پی اوسجادخان کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں ایک پروقارتقریب منعقدہوئی









جسمیں ڈی پی اونے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔پریس کلب کے صدرلطف اللّٰہ لطف، جی ایس ایم بشیرعادل،سینئرصحافی مسرت خان عاصی، ریاض معیار،ہدایت اللّٰہ ہوتی ودیگرپریس کلب کابینہ کے اراکین نے ڈی پی اوسجادخان کاوالہانہ اندازمیں استقبال کیا اورپھولوں کے ہار پہنائے۔




تقریب میں پریس کلب کابینہ واراکین، چیمبرآف کامرس کے صدور،ڈاکٹرز،وکلا،سول سوسائٹی اوردیگرمکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے معززین اوراہم شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پرڈی پی اونے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان پولیس نے امن وامان برقراررکھنے میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف عملی اقدامات اٹھائی ہیں جسکی بہترین نتائج سامنے آئے ہیں




اورجرائم کی شرح میں کافی حدتک کمی واقع ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ مردان ضلع پورے خیبرپختونخوا میں اول پوزیشن پرآیاہے، انہوں نےمزیدکہا کہ تقریب میں شامل شرکاء اورخاص طورپرپریس کلب کابینہ واراکین کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے پرتہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں اورانشاءاللّہ آئندہ بھی مردان پولیس اس سے بہترنتائج دینے کے لئے پرعظم ہیں۔




تقریب میں دیگرمقررین نے بھی مردان پولیس بالخصوص ڈی پی اوسجادخان کی اعلیٰ کارکردگی کواچھے الفاظ میں سراہا اورخراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پرپریس کلب کابینہ اورشرکاء کی جانب سےڈی پی اوکو اعزازی شیلڈز، سونیر، روایتی ٹوپی،چادراورتحفے تحائف پیش کئےگئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں