239

معصوم طالب علم بچوں سے جنسی زیادتی سکینڈل میں ملوث ملزمان کو فل فور گرفتار کر کہ عبرت ناک سزا دی جائے، ثمر سراج

معصوم طالب علم بچوں سے جنسی زیادتی سکینڈل میں ملوث ملزمان کو فل فور گرفتار کر کہ عبرت ناک سزا دی جائے، ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )چیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج نے کہا کہ ہٹیاں بالا میں سکول کے معصوم طالب علم بچوں سے جنسی زیادتی سکینڈل میں ملوث ملزمان کو فل فور گرفتار کر کہ عبرت ناک سزا دی جائے ایسے گھناؤنے فعل میں ملوث پورے گروہ کی گرفتاری عمل میں لائی جائے

جنسی حیوانوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ متاثرہ بچوں اور ان کے خاندان کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو معاشرہ میں پائی جانے والی غلیظ سوچ کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہو گی جو معاشرہ کی تباہی کا باعث بنے گی۔




متاثرہ بچوں کے والدین کی جرات کو سلام جنہوں نے ایسے گھناؤنے کرداروں کو بے نقاب کر کے دیگر معصوم بچوں کو ایسے قبیح فعل سے بچانے کے لیے قانونی جنگ لڑنے اور بچوں کو انصاف دلانے کا فیصلہ کیا۔

ان کی اس کاوش میں تمام مکتبہ فکر اور سول سوسائیٹی کے لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں