115

سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے آپریشن جاری

سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے آپریشن جاری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری آپریشن میں منگل کے روز انفورسمنٹ کے عملے نے متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کر دیا جو کہ سرکاری اراضی پر بنائی گئی تھیں۔


انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے اسلام آباد کے سیکٹر G-7کی کچی آبادی میں چار کباڑ خانے، پانچ دکانیں اور ایک کھوکھے کو گرا دیا۔ یہ تجاوزات نہ صرف سڑک کے ساتھ قائم کی گئی




تھیں بلکہ انہیں بطور کمرشل استعمال کیا جا رہا تھا۔اسی طرح کے ایک اور آپریشن میں بلیو ایریاء میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے 22شیڈ، پانچ دیواریں، چار تندور، تین کھوکھے اور دو عدد لوہے کی سیڑھیوں کو مسمار کر دیا۔




یہ تمام تجاوزات سڑک اور پلازوں کے درمیان بنائی گئی تھیں۔ آپریشن کے دوران ضبط کئے جانے والا سامان اور دیگر میٹریل سی ڈی اے کے سٹور میں جمع کرا دیا گیا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں