122

ایبٹ أباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری

ایبٹ أباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایبٹ أباد ایس ایچ اونواں شہرطارق خان اور ایچ سی شہزاد شاہ کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن جاری مقدمات درج ملزمان گرفتار منشیات کی خریدوفروخت کرنے والوں کوہرگزنہیں معاف کیاجاۓ گا ہنگامی بنیادوں پر کارواٸیاں جاری ہیں




علاقے کوامن کا گہوارہ بناوں گا ان خیالات کااظہارگزشتہ روز ایس ایچ او نواں شہرطارق خان نے شمال نیوز کے معروف جرنلسٹ وقاص باکسر کوبتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸیاں تیزی سے جاری ہیں کسی منشیات فروش کو نواں شہر کی حدود میں پناہ نہیں لینے دیں گے




منشیات کی ترسیل میں ملوث افراد کو نکیل ڈال کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے میری ٹیم ہمہ وقت تیار رہتی ہے نواں شہرکی عوام کوبھی چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں




جراٸم پیشہ افراد کی نشاندہی کرواہیں تاکہ پولیس ان کے خلاف بھرپورکارواٸی کرکے انہیں گرفتارکرے انہوں نے کہاکہ علاقے کا امن کسی کوداوپرلگانے کی اجازت نہیں ہے منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸیاں اسی طرح جاری رہیں گی ۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں