122

مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)قبائلی ضلع مہمند، مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے مصروف بازار میں منڈی میں مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ اور واک کیا گیا۔ مظاہرے کے دوران





پشاور ٹو باجوڑ روڈ ایک گھنٹے کیلئے بند کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند، مولانا عبدالحق، گل زمین خان و دیگر نے کہا کہ پورے قبائلی خطے میں




ضلع مہمند کے عوام انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ روزگار اور دوسری وسائل کے کوئی ذرائع نہیں ہے۔ مہمند ڈیم کیلئے عوام نے انتہائی کم ترین ریٹ کے حساب سے زمین دیا اور ڈیم کی تعمیر میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم پاکستان کی تاریخ کا سب سے غیر متنازعہ ڈیم ہے۔ جو علاقے کے لوگوں کی مرضی اور خواہش پر تعمیر ہو رہا ہے۔




لیکن حکومت مہمند ڈیم کی تعمیر کے دوران اور ڈیم مکمل کرنے کے بعد مہمند عوام کے ساتھ معاہدہ نہیں کر رہا ہے۔ جس پر مہمند عوام کو سخت تشویش ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ہمارے ساتھ درج ذیل شرائط پر تحڑیری معاہدہ کریں۔ مہمند ڈیم کی تعمیر کے دوران افرادی قوت




مقامی افراد ہونگے۔ مہمند ڈیم کی تعمیر کے بعد سکیل ایک سے سکیل 15 تک نوکریوں پر مہمند عوام کا حق ہوگا۔ مہمند ڈیم سے مہمند عوام کو 50 میگا واٹ مفت بجلی دی جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ یہ مطالبات بالکل جائز اور قانونی ہے۔ پاکستان میں جو بھی منصوبہ بنتا ہے شروع کرنے سے پہلے




وہاں کے مقامی افراد سے ایک معاہدہ تحریر کیا جاتا ہے۔ مگر بد قسمتی سے ہمارے ساتھ ڈیم کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ڈیم کی تعمیر سے پہلے پہلے ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ کیا جائے۔ اور ہمارے جائز مطالبات مانے جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں