148

فورٹ عباس نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر احمد سلیم چستی کا کریک ڈاون

فورٹ عباس نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر احمد سلیم چستی کا کریک ڈاون

آزاد کشمیر (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر ) فورٹ عباس نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر احمد سلیم چستی کا کریک ڈاون، مقا می کاشتکار کافی دنوں سے محکمہ نہر کے میٹ نور احمد اور بیلدار محمد سلیم جامڑا اور تار بائو ہیڈ ولہر کے خلاف شکایات کر رہے تھے اور مقامی اخباروں میں خبریں بھی چھپ رہی تھی اس پر ایکشن لیتے ہوئے

اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی نے کاروائ کی۔اور انھوں نے کہا کہ




وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈائون کا حکم دیا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے اسسٹنٹ کمشنر نے ہاکڑا رائٹ پر ہمرہ پولیس چھاپہ مار کر نو عدد پنکھے اورتین عدد موٹر سائیکل پکڑے اور پانی چوروں کے خلاف کاروائ کا حکم




انھوں نے کہا کہ نہری پانی کی چوری کی سنگینی کا شائد وہ لوگ اندازہ نہیں کر سکتے جن کازراعت سے تعلق نہیں ہے۔ پاکستان کی 70 فیصد آبادی کسی نہ کسی طور پرزراعت سے منسلک ہے۔ نہری پانی چوری کرنے والے ، اُن چوروں اور ڈاکوئوں سے بھی بدتر ہیں جو لوگوں کو نقب لگا یا




اسلحہ دکھا کر لوٹ لیتے ہیں۔ پانی چوری کا سب سے زیادہ شکار وہ لوگ ہوتے ہیں جو نہروں کی ٹیل (آخری سرا) پر واقع ہوتے ہیں۔ بااثر لوگ نہری ملازمین کی ملی بھگت سے ٹیل کے حصے کا پانی راستے میں روک لیتے ہیں۔ انگریز دور میں نہروں اور راجباہوں میں رکاوٹیں ڈال کر پانی چوری کرنے کی برائی موجود تھی۔




جو لوگ اس برائی میں ملوث پائے جاتے ، اُنہیں کڑی سزائیں ملتیں اورتاوان بھی ڈالا جاتا۔ مگر اب تو نہر ہاکڑا سے بڑے بڑے راجباہوں کی ٹیلوں کا یہ حال ہے کہ برسوں سے اُس علاقے کے کاشت کاروں نے نہری پانی کی شکل تک نہیں دیکھی۔ وہ بے چارے ٹیوب ویلوں کے بھاری اخراجات برداشت کر کے واہی بیجی کر رہے ہیں۔ نہری پانی چوری عام آدمی کا کام نہیں بلکہ یہ کام وہ لوگ کرتے ہیں




جن کی سرکار دربار تک رسائی ہے ۔ ستم بالائے ستم نہری پانی چوری سے متاثرہ کاشتکار دوہرے مظالم کا شکار ہوتے ہیں۔ ایک تو اُنہیں پانی نہیں ملتا دوسرا ان کے مالیہ میں آبیانہ بھی شامل کر دیا جاتا ہے




علاقہ کے معروف سماجی شخصیت لال خاں رمضان جوئیہ اور صدر انجمن تاجران وچئرمین پریس کلب محمد سلیم زاہد نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نہری پانی چوری کا بروقت اور بجا نوٹس لیا ہے۔




توقع ہے کہ اسی دورحکومت میں نہری پانی ٹیلوں تک پہنچنے لگے گا۔ جس سے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کاشت آسان اور ارزاں ہو جائے گی۔ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور اُن علاقوں کے کسانوں کی مالی حالت بہتر ہو جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں