162

فورٹ عباس محکمہ جنگلات اور پولیس عملہ نے لکڑی چوری ملزم بمعہ لکڑی اور ریڑیاں سمیت گرفتار

فورٹ عباس محکمہ جنگلات اور پولیس عملہ نے لکڑی چوری ملزم بمعہ لکڑی اور ریڑیاں سمیت گرفتار

تحصیل فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر) ۔فورٹ عباس کے جنوب بارہ کلو میٹر پر دودھلاں جنگل میں ٹمبر مافیا کی بڑھتی ہوئی واردتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ جنگلات کی کاروائ ٹمبر مافیا کے دو افراد پکڑ میں آگئے تفصیلات کے مطابق دودھلاں جنگل بیٹ نمبر تین میں انچارج اسرار احمد فاریسٹ گاڈ اپنی معمول کی ڈیوٹی پر تھا دیکھا کہ جنگل میں تازہ درخت کاٹے ہونے کے نشان پائے گئے




فاریسٹ گاڈ نے کھروں کے نشان کے زریعے لکڑی چوروں کا پیچھا کیا اور ساتھ ہی پولیس فورٹ عباس کو مطلع کر دیا اور اس طرح ملکر محکمہ جنگلات اور پولیس عملہ نے لکڑی چوری ملزم بمعہ لکڑی اور ریڑیاں سمیت گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ فورٹ عباس میں ملزم کاروائ کے لیے حوالات میں بند کر دیے




اورمحکمانہ کاروائ جاری ہے محکمہ جنگلات کا موقف ہے کہ لکڑی چوروں کے خلاف پرچہ درج کراتا ہے عدالتوں میں کیس چلتا ہے جس سے صرف لکڑی چوروں کو 500روپے جرمانہ ہو جاتا ہے اور پھر دوبارہ لکڑ چوری پر شروع ہو جاتے ہیں اس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے




لکڑی چوری کو روکنے کے سلسلہ میں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹمبر مافیا کو نکیل ڈالی جا سکے جس سے جنگل سے لکڑی چوری کا خاتمہ ہواورحکومت کی طرف سے جنگل کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور ادارے بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔جنگل کی پہلے والی افا دیت بحال کرنے میں ہم جلد کامیاب ہو جائیں ،




۔صدر انجمن تاجران وچئرمین پریس کلب محمد سلیم زاہد نے کہا۔شاباش محکمہ جنگلات محمد ایوب ملکیرہ۔محمد اسرار کو خراج تحسین۔اگر اسی ایمانداری سے ٹمبر مافیا پر شکنجے تنگ کرلے۔اللہ تعالی آپکے اہل خانہ آپکی فیملی پر رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں