289

تحصیل فورٹ عباس ۔ یوم دفاع کے سلسلہ میں شہداءپاکستان کو خراج تحسین پیش

تحصیل فورٹ عباس ۔ یوم دفاع کے سلسلہ میں شہداءپاکستان کو خراج تحسین پیش

فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر) تحصیل فورٹ عباس ۔ یوم دفاع کے سلسلہ میں شہداءپاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ہاکی میچ میجر عزیز بھٹی شہید فورٹ عبا س بمقابلہ میجر محمد شبیرشریف شہید بہاولنگر کے مابین کھیلا گیا جو میجر عزیز بھٹی شہید فورٹ عباس نے 3-0سے جیت لیا ۔تفصیلات کے مطابق ستمبر یوم دفاع کے سلسلہ میں شہداءپاکستان کو




خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ہاکی میچ میجر عزیز بھٹی شہید فورٹ عبا س بمقابلہ میجر محمد شبیرشریف شہید بہاولنگر کے مابین کھیلا گیا جو میجر عزیز بھٹی شہید فورٹ عباس نے 3-0سے جیت لیا ۔ اس میچ کے مہمان خصوصی طاہر نعیم کمبوہ نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ




آج کا میچ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور اپنی مایہ ناز شہیدوں کی یاد میں کھیلا گیا ۔ان سپوتوں نے 1965ءکی جنگ میں دشمن کے دانت کھٹے کیے ہندوبنیا اسے کبھی بھول نہ سکے گا کشمیریوں پر بھار تی ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان ظالموں سے




کشمیریوں کو آزادی نصیب فرماءدے اور انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور پرائز تقسیم کیے بہاولنگر کے مرزا جاوید اور فورٹ عباس کے اسسٹنٹ کمشنراحمد سلیم چشتی کے خصوصی تعاون کے بے حد شکر گزار ہیں میچ کے مہمان خصوصی طاہر نعیم کمبوہ اور ٹی ایس او ندیم چیمہ۔مہمان خصوصی کے علاوہ حاجی محمد نواز ، محمد رضوان کمبوہ، شبیر ہنجرا ایڈووکیٹ ،




غلام سرور کمبو ہ ایڈووکیٹ، حاجی محمد سلیم زاہد ، بہاولنگر سے مرزا احمد ، ملک رستم ،وسیم غوری، محمد سلیم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اس میچ کے آرگنائزر محمد افضل کمبوہ صدر پاکستان ہاکی کلب فورٹ عباس تھے انہوں نے کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے اس کی ترقی کے لئے




ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مل کر ہمیشہ کوشش کرتے رہیں گے انہوں نے جیتنے والی میجر عزیز بھٹی شہید فورٹ عباس کو مبارکباد پیش کی ،اور کہا کہ آج کا میچ کشمیریوں کی یکجہتی اور شہیدوں کے نام منسوب تھا ،ہم اپنے وطن کے شہداءکو ملک پر قربان ہونے پر شہادت کا مرتبہ پانے




پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں صدر انجمن تاجران حاجی محمد سلیم زاہد نے آرگنائزر میچ محمد افضل کمبوہ ، طاہر نعیم کمبوہ اور محمد رضوان کمبوہ کا کھیلوں کے فروغ و دلچسپی لینے اور اس میچ کو کشمیریوں اور شہداءکے نام کرنے پر لائق تحسین قرار دیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں