168

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کا مفتی آباد امام بارگاہ کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کا مفتی آباد امام بارگاہ کا دورہ

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کا مفتی آباد امام بارگاہ کا دورہ۔سکیورٹی چیک کرنے کے ساتھ ساتھ جلوس کا روٹ بھی چیک کیا۔۔تفصیلات کےمطابق 10 محرم الحرام کو عابد حسین شاہ کی قیادت میں ماتمی جلوس امام بارگاہ مفتی آباد سے




برآمد ہوکر کالج روڈ پر اختتام پزیر ہوتا ہے۔محرم الحرام کے دوران ضلع مانسہرہ میں امن آمان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئیے ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان خود تمام امام بارگاہوں کے دورے کر رہے ہیں۔اسی سلسلے میں




آج مورخہ 09.09.2019کو ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان نے امام بارگاہ مفتی آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع مانسہرہ کاامن خراب کرنے کے لئیے شرپسند عناصر ہر مکمن کوشش کریں گے ایسے تمام عناصروں پر کڑی نظر رکھیں اور ان عناصروں کو اپنے مزموم عزائم کی تکمیل کا موقع نہ دیاجاۓ۔سکیورٹی چیک کرنے کے




بعد ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان نے جلوس کے روٹ کا پیدل معائنہ بھی کیا اور سی۔سی۔ٹی۔وی کیمرے بھی چیک کئیے۔اہل تشیع حضرات کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران انکا کہنا تھا کہ مانسہرہ پولیس کی طرف سے ضلع مانسہرہ میں موجود تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئیے گئیے ہیں۔کسی بھی ضلع کا امن خراب کرنے کے




ہرگز اجازت نہیں دی جاۓ گی۔عوام کے نام اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئیے پولیس اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور کہیں پر بھی مشتبہ سرگرمی دیکھیں تو فورا انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے نوٹس میں لائیں۔علماء کرام کو مخاطب کرتے ہوۓ




انکا کہنا تھا کہ علماء اپنے خطبات میں عوام کو امن بھائ چارے اور برداشت کرنے کا درس دیں۔اور کوئ بھی ایسی تقاریر ہرگز نہ کریں جس سے عوام میں اشتعال پھیلے اور ضلع کا امن آمان داؤ پر لگے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں